
یورپی ملک مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے کہا ہے کہ ہم انسانیت سوز المیے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر20 جون کو ہونے والی اقوام متحدہ کانفرنس کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔
یاد رہے اب تک اقوام متحدہ کے 193 میں سے 147 رکن ممالک فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔