پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کے سامنے حقائق رکھے، نہ کوئی جھوٹ بولا اور نہ کسی چیز کو مسخ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے 26 اہداف منتخب کیے اور ان تمام کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو ہماری فوجی صلاحیت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا ہمارے اقدار اور دین کے خلاف ہے، اس لیے پاک فوج ایسی کسی حرکت کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔
پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کی بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی جھوٹے بیانیے اور فرضی کہانیاں گھڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی عسکری حکمت عملی کومستقبل میں پڑھایاجائےگا۔
بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، ہم جنگ کیلئے تیار ہیں، اگر جنگ چاہئے تو جنگ سہی، ڈی جی آئی ایس پی آر
انٹرویو کے دوران جنرل احمد شریف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اصولی مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles