
کراچی سپرہائی ہائی وے پر نیوسبزی منڈی کے قریب اینٹی انکروچمنٹ عملے کے آپریشن کے دوران مکینوں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر گلشن سہل میں اینٹی انکروچمنٹ عملے کے آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں کا احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔
زرائع کے مطابق مظاہرین نے دونوں جانب کی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، پولیس کے بھاری تعداد موجود ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم لوگ سالوں سے یہاں آباد ہیں، عدالت نے کارروائی کوروکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔