روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات آج ترکیہ میں متوقع

طویل عرصے سے جنگ میں مصروف روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات آج ترکیہ میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی شریک نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یوکرینی وفد استنبول میں موجود ہے جہاں وہ اعلی سطح کے روسی وفد سے ملاقات کرے گا۔

ادھر صدر اردوان سے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی نے انقرہ میں ملاقات کی جہاں یوکرین روس جنگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب تک میں اور صدر پیوٹن اکھٹے نہیں ہوں گے تب تک کچھ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles