سستی آن لائن ٹیکسی اور بائیک سروس کے کرائے مہنگے ہونے والے ہیں؟

نجی ویب سائٹ ”پرو پاکستانی“ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں وفاقی حکومت رائیڈ ہیلنگ سروسز پر چار فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے اسلام آباد کی حدود میں کام کرنے والے ان اداروں پر یہ ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کام کرنے والی رائیڈ ہیلنگ سروسز پر کوئی سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہے۔ تاہم پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کی صوبائی ریونیو اتھارٹیز پہلے ہی ان سروسز پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہیں۔

ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ایف بی آر نے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں بھی رائیڈ ہیلنگ سروسز پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی، تاہم آخری لمحات میں یہ شق فنانس بل سے خارج کر دی گئی۔

پاکستان میں متعدد رائیڈ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جن میں InDrive، Careem، Bykea، Jugnoo اور Yango شامل ہیں۔ ان میں InDrive ملک بھر میں رائیڈ مارکیٹ کا 60 فیصد حصہ رکھتی ہے اور اس شعبے میں سب سے نمایاں کھلاڑی تصور کی جاتی ہے۔

ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں اسلام آباد کے شہریوں کو رائیڈز کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ حکومت کے لیے اس سے آمدنی میں اضافے کا ایک نیا ذریعہ کھلے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles