پاکستان کی عسکری طاقت اور قوم کا اتحاد اس کا اصل ہتھیار ہے ،فواد چوہدری


فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت پر سخت تنقید کی اور پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے خواتین کو ٹارگٹ کیا، لیکن پاکستان نے ملٹری بریکس پر حملہ کر کے واضح کر دیا کہ دفاع کیسے کیا جاتا ہے
فواد چوہدری نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کو مؤثر جواب دیا ہے،پاکستان کی ایئر فورس نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے اور انڈین ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔ انڈین ایئر فورس کو اس نوعیت کا نقصان پہلے کبھی نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ پاکستان کی عسکری طاقت اور قوم کا اتحاد اس کا اصل ہتھیار ہے۔ بھارت کے لوگ چین، سعودی عرب اور امریکہ سے رابطے میں تھے کہ جنگ بند کروائی جائے۔
قومی اسمبلی میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور
فواد چوہدری نے کہا کہ اصل جنون وہی ہوتا ہے جو عمل میں نظر آئے اور پاکستان نے دنیا کو دکھایا کہ ہم اپنے دفاع میں کتنے سنجیدہ اور مضبوط ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، اور پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیشی
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر غور کیا گیا۔ عدالت نے سابق وزراء فواد چوہدری، عمر ایوب، اعظم سواتی، علی امتیاز اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کر دی۔
فواد چوہدری، اعظم سواتی اور علی امتیاز سمیت کئی رہنماؤں نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم پیش نہ ہو سکیں۔ ان کے وکیل نے عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا کی، جس میں کہا گیا کہ علیمہ خانم ہائیکورٹ میں دیگر مقدمات میں مصروف ہیں۔ عدالت سے درخواست کی گئی کہ ان کی حاضری معافی منظور کی جائے۔
9 مئی کیس: کسی کو سازش کے الزام میں جیل میں نہ رکھیں، چیف جسٹس
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے بھی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی اور ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles