پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ


بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی کے تناظر میں پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر قانونی اور آئینی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، جبکہ چند روز میں بھارت کو باضابطہ طور پر سفارتی ذرائع سے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق نوٹس میں بھارت سے معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی جبکہ عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی: پاکستان عالمی بینک سے فوری رابطہ کرے گا، سابق سیکرٹری واٹر کمیشن
پاکستان کا مؤقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر پاکستان قانونی و اخلاقی برتری رکھتا ہے اور بھارت کے یکطرفہ فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں۔
بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر فنانشل ٹائمز کی تنقید، علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات وفاقی حکومت اور کابینہ کی منظوری کے بعد کیے جائیں گے۔ پاکستان نے کبھی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی اور ہمیشہ عالمی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles