
سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی امریکی تجویز مسترد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے وہ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے باشندے زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونے چاہیے۔ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیلی فورسز کے مظالم جاری، مزید 35 فلسطینی شہید
شہزادہ فیصل نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ترکی میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے زبردستی بے دخل کرنے کے خلاف سعودی عرب کے سخت موقف پر زور دیا۔
انہوں نے سعودی عرب نے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے جوڑنے کی کوششوں پر بھی تنقید کی، اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بلا روک ٹوک امداد کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے لیے کوششیں تیز کرے۔
غزہ جنگ کیخلاف اسرائیلی فضائیہ کے 970 اہلکاروں کی بغاوت، پائلٹوں کی برطرفی شروع
شہزادہ فیصل نے جاری جنگ بندی مذاکرات کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا اور مصر اور قطر کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔