جماعت اسلامی کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی


اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ ۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی، منعم ظفر نے کی، جنہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
منعم ظفر نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہر پاکستانی کو آواز بلند کرنی چاہیے اور عملی اقدامات کرتے ہوئے غاصب ریاست کے معاشی بائیکاٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 13 اپریل کو ہونے والے ’غزہ مارچ‘ میں بھرپور شرکت کر کے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی عوام مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles