
پاکستان سے واپس افغانستان نہ جانے والے افغان شہریوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، آج پچاس سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق پاکستان سے واپس نہ جانے والے افغان شہریوں کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کردیں۔ آج50سےزائدافراد کوتحویل میں لےکرکیمپ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشن کررہی ہیں، افغان سیٹیزن کارڈ کےحامل افراد کو افغانستان بھجوایا جائے گا۔
غیر قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم، ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی
پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈرزکیمپ منتقل کیا جائےگا،زرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے گزشتہ روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز طورخم کے راستے مزید 40 افراد افغان سیٹزن کارڈ کے حامل پناہ گزین واپس بھیجے گئے۔
ملک میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، اسلام آباد سے متعدد افراد گرفتار، کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 193 افراد افغان سیٹزن کارڈ کے حامل پناہ گزین بھیجے گئے جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ، 70 ہزار، 722 تارکین وطن کو بھی طورخم سرحد سے افغانستان بھیجوایا گیا ہے۔
مجموعی طور پر پختونخوا سے 8953،اسلام آباد سے 1561 ، پنجاب سے 1309 ، آزاد کشمیر سے 38 اور سندھ سے 44 تارکین وطن کو افغانستان بھجوایا گیا ہے۔
پشاور، خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر اب تک 4اکھ، 77 ہزار، 434 افراد کو افغانستان بھیجوایا گیا ہے۔
ادھر کراچی سے بھی افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں سے علاقوں سے ڈیڑھ سو زائد افغان باشندے کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی نے میڈیا کے بتایا کہ افغانیوں کی وطن واپسی ممکنہ طور پر کل سے شروع کی جائے گی۔
ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ہولڈنگ کیمپ میں منتقل کئے جانے والے افراد کے لئے ٹرانسپورٹیشن، کھانے اور صحت کی سہولیات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے