
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتونمسجد نبوی ﷺ میں ایک مرد سیکیورٹی آفیسر کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی آفیسر فوری طور پر خاتون کو متعدد بار تھپڑ مارتا ہے، جس کے بعد دوسرے سیکیورٹی گارڈز مداخلت کرتے ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور کچھ افراد نے خاتون کی قومیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، اور تو کچھ نے اس خاتون کو پاکستان قرار دیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں پیش آیا۔
تاہم سعودی اخبار سعودی گزٹ کے مطابق یہ واقعہ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آیا ہے اور سعودی پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مدینہ ریجن پولیس نے اس واقعے کا فوری طور پر جواب دیا، جو اس وقت پیش آیا جب خاتون نے ممنوعہ رستے کا استعمال کرنے کی کوشش کی، اور جب آفیسر نے اُسے مختلف راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی تو خاتون نے اُسے تھپڑ مارا، جس کے بعد آفیسر نے بدلہ لیتے ہوئے اُسے دو بار تھپڑ مارے،“۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی نے 29 مارچ کو ایک بیان میں کہا کہ تمام قانونی کارروائیاں ضروری طریقے سے کی جا رہی ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے خاتون کی قومیت ظاہر کی اور نہ ہی اس واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
انہوں نے قانون کی پاسداری اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔