آئی ایم ایف سے معاہدے کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات دیکھنے کو ملے ہیں، جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 اینڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 200 کی سطح تک پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں اس اضافے کو ملک کی معیشت میں استحکام اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

آئی ایم ایف اعلامیے نے پاکستانی حکومت کی تعریفوں کے انبار لگا دیے

گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,000 پوائنٹس کے قریب اضافے کے ساتھ 117,974.02 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔ انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے کہ پی آر ایل، این آر ایل، حبکو، پی ایس او، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل مثبت زون میں رہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles