
لاہور ہائیکورٹ میں رمضان المبارک میں چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں رمضان کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست میں
پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رمضان المبارک تقریباً گزر چکا ہے، صوبائی حکومت رولز پر عملدر آمد کیوں نہیں کروا رہی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے صوبائی کو مزید مہلت دے دی۔