
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، ٹرین سروس 10 روز سے معطل ہے، صوبے کے کئی علاقوں میں راستوں کی بندش سے شہریوں کے لیے سفر محال ہوگیا، راستوں کی بندش کے باعث بسوں میں سفر کرنا بھی ممکن نہیں رہا، کئی علاقوں میں راستوں کی بندش سے شہری سخت پریشان ہوگئے جبکہ ایئر لائنز نے کرائے آسمان پر پہنچا دیے۔
10 روز ہوگئے تاہم کوئٹہ سے ریل گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ تاحال معطل ہے، بلوچستان سے سندھ کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے، 11 مارچ کو جعفرایکسپریس حادثے کے بعد کوئٹہ سے نہ صرف ٹرین سروس بند ہوئی بلکہ مسافر بسوں اور دیگر تجارتی گاڑیوں کی آمدروفت بھی بند ہوگئیں جبکہ متبادل راستوں نے گھنٹوں کا سفر دنوں کا کردیا۔
بلوچستان کے اپنے بھی کئی علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہے، قلات میں تربوز وافر مقدار میں ہے لیکن کوئٹہ نہیں پہنچ سکتا، اسی طرح خضدار سے بھی کوئی چیز نہ کراچی اور نہ ہی کوئٹہ جاسکتی ہے۔
بولان کے راستے کراچی جانے کا 4 ہزار کا ٹکٹ 7 سے 8 ہزار کردیا گیا، جہاز کا یک طرفہ کرایہ 70 سے 80 ہزار کا ہے جبکہ راستوں کی بندش کے باعث پھل سبزی اور باہر سے آنے والا سامان مہنگا ہوچکا ہے۔
جعفر ایکسپریس کے یرغمالی بازیاب، 21 مسافر اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشتگرد ہلاک، رولز آف گیم تبدیل ہوگئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
جعفر ایکسپریس پر حملے کے ایک ہفتے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند
کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ پنجگور شاہراہ آج بھی بند ہے، ریل سروس بھی بحال نہیں جبکہ جہاز کا سفر عام آدمی کے بس میں نہیں رہا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل آج بھی روانہ نہیں ہو سکیں۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی معطلی سے بذریعہ ٹرین سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور خاص طور پر سیزن کے دنوں میں آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب ٹرین سروس کی معطلی سے محکمۂ ریلویز کو یومیہ لاکھوں روپوں کے نقصان کا بھی سامنا ہے۔
حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ٹرین سروس 11 مارچ کو کچھی کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد معطل ہوئی تھی۔