سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا؛ پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے


سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے ہیں۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق، تفتیش کے دوران جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد اکٹھا کیا ہے، جو ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔
سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا مہم کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات سامنے آئی ہیں۔
جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دارملوث پائے گئے، جے آئی ٹی مفرورافراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کر رہی ہے۔ یہ ریاست مخالف پروپیگنڈا آف شور اکاؤنٹس کے ہیڈلرز کے ذریعے کیا گیا۔
ذرائع جے آئی ٹی کے مطاق اس پروپیگنڈا مہم کی مالی اعانت غیر ملکی لابیز اور پی ٹی آئی قیادت کے ذریعے کی جا رہی ہے، غیر ملکی لابیز پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر اس پروپیگنڈا مہم کو کنٹرول بھی کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان سمیت 17 افراد کی دوبارہ طلبی
جے آئی ٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کے ایکٹ 2016ء کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles