منشیات فروشی کے الزام میں ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے منشیات اور اسلحہ برآمد


اے وی سی، سی سی آئی اے پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران قریشی، ملزم ارمغان کے والد کو گرفتار لیا۔
تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام 7th اسٹریٹ بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کی۔
سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران قریشی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد بھی کیا گیا۔
کراچی میں ویڈ کی فروخت کے الزام میں گرفتار ساحر حسین نے مزید انکشافات کر دیے، ویڈیو بیان آج نیوز کو موصول
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا نام کامران اصغر قریشی ولد اصغر قریشی ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9MM پسٹل بمعہ 2 میگزین 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اورتفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles