جنوبی امریکا میں طوفانی بگولوں کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک

امریکا کے جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ سب سے زیادہ، 12، اموات ریاست میسوری میں ہوئی ہیں۔

میسوری کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک 25 کاؤنٹیوں سے 19 بگولے ٹکرا چکے ہیں۔

میسوری میں ہلاک ہونے والے 12 افراد میں سے ایک شخص کا گھر طوفان کے نتیجے میں مکمل ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا۔

قیامت کا منظر، امریکا میں آگ کے بگولے بننے لگے، ہلاکتوں میں ہوشرُبا اضافہ

ریاست کنساس میں اُس وقت آٹھ افراد ہلاک ہوئے جب مٹی کے طوفان کی وجہ سے 55 سے زائد گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔

بجلی کی ترسیل کے نظام پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پاور آؤٹیج کے مطابق، اتوار کے روز تک مشی گن، مسوری اور الینوائے سمیت سات ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع تھی۔ مشرقی لوزیانا، مغربی جارجیا، وسطی ٹینیسی اور مغربی فلوریڈا پین ہینڈل میں مزید طوفانی بگولوں کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

امریکی ریاستوں میں ہوا کے بگولےنے تباہی مچادی،4افراد ہلاک

مسیسیپی بھر میں طوفانی بگولوں کے بعد چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ وسطی مسیسیپی، مشرقی لوزیانا، مغربی ٹینیسی کے ساتھ ساتھ الاباما اور آرکنساس کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہیں۔

نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ یہ طوفانی سیلاب جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ سنیچر کی رات الاباما بھر میں طوفان کی متعدد وارننگ جاری کی گئی تھیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles