بلوچستان میں ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش، نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے


بلوچستان میں آج ایک بار پھر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فوسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
پہلا دھماکہ نوشکی کی آر سی ڈی شاہراہ پر ہوا، جس میں پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی لہر، 24 گھنٹوں میں 10 حملے
دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث علاقے میں ہر قسم کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے، ایک اہلکار شہید، 7 زخمی
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles