تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات


اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے وفد کی تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں موجود ہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی صوتحال پر مل کر چلے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے لاج میں ہوئی۔
جے یو آئی کے وفد میں مولانا غفور حیدری اورسینیٹر کامران مرتضی شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ دونوں جماعتیں مستقبل میں کیسے ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتی ہیں اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر غور کیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles