
امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ہی چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر بھی اضافی رقوم کا اطلاق شروع ہو گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرم کے اس اقدام کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ کینیڈا نے 155 ارب ڈالر کی امریکی درآمدات پر 25 فیصد جوابی ٹیرف نافذ کر دیا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس اقدام کو عالمی تجارتی تنظیم میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا امریکا کے آگے نہیں جھکے گا اور پرامن طریقے سے اس کا مقابلہ کرے گا۔
اضافی محصولات کے نفاذ کے باعث امریکی، یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔