سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، چھ دہشت گرد ہلاک


بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، دہشت گردوں نے افطار کے بعد کینٹ میں داخلے ہونے کی کوشش کی، چھ خوارج کو مختلف انٹری پوائنٹس پرہلاک کردیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے بارود سے لدی دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوارسے ٹکرادیں۔ دھماکے سے مسجد کو نقصان پہنچا، گھرکی چھت گرگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پرفتنہ الخوارج نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 2 بارود سے لدی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوارسے ٹکرا دیں۔ 6 خوارج کو مختلف انٹری پوائنٹس پرہلاک کر دیا گیا۔
طور خم بارڈر پر کشیدگی برقرار، پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے، بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قریب گھر کی چھت منہمد ہوگئیں، معصوم لوگوں کےزخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی فورسزکا کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles