ہیوی ٹریفک نے ایک اور جان لے لی، ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا


کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اورجان لے لی، پورٹ قاسم کے قریب ٹرالرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو نوجوان کو کچل دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت یحییٰ کے نام سے ہوئی، متوفی لیاقت آباد کا رہائشی تھا، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا، ٹرالر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھر نادرن بائی پاس پاکستان ہوٹل کے قریب ٹرالر اور گیس سلینڈر ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles