وزیراعظم کی تاشقند میں صدر ازبکستان سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا


وزیرِاعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے ملاقات کے لیے کانگرس سینٹر تاشقند پہنچے جہاں وزیرِاعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ازبکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، دارالحکومت تاشقند میں واقع کانگریس سینٹر پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
باضابطہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں واقع کانگریس سینٹر آمد پر ازبکستان کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ازبکستان کے صدر اور وزیراعظم درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
آذر بائیجان سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم
تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد میزبان صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے میزبان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف بھی کروایا۔
وزیرِ اعظم اور ازبکستان کے صدر پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔
بعد ازاں، وزیرِ اعظم اور ازبک صدر پاکستان اور ازبکستان مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور گفتگو بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم تاشقند میں قائم ٹیکنو پارک کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کو ازبکستان کی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے صنعتی یونٹس کا دورہ کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں، اس سے قبل انہوں نے آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کیا تھا، جہاں دونوں ملکوں کے مابین تجارت، دفاع، تعلیم، موسمیات کے حوالے سے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے تھے، دونوں ملکوں نے دو طرفہ تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ْ

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles