
ملک میں بارشوں کا دھواں دھاراسپیل کے دوران مختلف حادثات میں بہن بھائی سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ملک میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، حادثات میں دوبچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق خاتون اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
کرک میں مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوئے جبکہ خاتون اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
ایک اور واقعے میں وادی نیلم میں تین افراد برفانی تودے تلے دب کرلقمہ اجل بن گئے۔
اٹک میں سڑک پر پھسلن سے بس کھائی میں جاگری جس کے باعث تین افراد جان سے گئے۔ حادثے میں نو زخمی ہوئے۔ گلیات میں برف باری کے بعد پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
پشاور میں کوہاٹ روڈ پر مکان کی چھت تلے دب کر چاربچے زخمی ہوگئے۔
دیربالا اور سوات میں بارش اوربرفباری سے سردی لوٹ آئی، مالم جبہ، کالام اور مہوڈنڈ میں برفباری سے ہرسو سفیدی چھاگئی۔
بلوچستان میں بھی خوب بارش برسی، چمن میں آندھی سےگھروں کی دیواریں اور بجلی کے ٹاورگرگئے۔
پنجاب کے شہروں شیخوپورہ، فاروق آباد، رینالہ خورد، کلورکوٹ، شرقپورشریف اوردیگرعلاقوں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔