
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق، رواں سال تعداد 135 ہوگئی۔
کراچی میں 3 مختلف مقامات پر مختلف ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ شہر میں رواں سال کے 2 ماہ میں اب تک ٹریفک حادثات میں 135 افراد جاں بحق اور 1800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لانڈھی مانسہرہ کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب کھوکھرا پار نمبر 2 میں بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، بس کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پاور ہاؤس چورنگی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی گئے۔