راولپنڈی میں آج کھیلا جانے والا آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ساتواں میچ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا مگر اس سے قبل ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا گیا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ تاخیر سے شروع ہونے کا امکان

بنگلہ دیش کو شکست دے کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ذرائع نے مزید بتایا کہ میچ نا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پواٸنٹ ملے گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست، قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن دوبجے شروع ہوگا،آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی ،جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہراکر پہلی کامیابی حاصل کررکھی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles