راولپنڈی : دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی


راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی، اچانک پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے بچی زخمی ہوگئی۔
بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، راولپنڈی میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہونے کے باجود خلاف ورزی جاری ہے، پولیس حکام سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
** پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 137 ملزم گرفتار**
راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 137 ملزمان کو گرفتار کر کے 7ہزار سے زائد پتنگیں اور 6 ڈوریں اور کیمیکل برآمد کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے بھی شناخت کی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles