مصطفی عامر کی قبر کشائی کر دی گئی، ڈی این اے کے نمونے لے لیے گئے


مصطفی عامر کی قبر کشائی کر دی گئی، ڈی این اے لینے کا عمل جاری ہے، آج نیوز کی ٹیم ایدھی قبرستان میں موجود ہے، قبرکشائی کے بعد نمونے حاصل کیے جائیں گے، جس کے بعد مصطفیٰ کی میت کو ایدھی سیٹر میں رکھنے یا دوبارہ تدفین کا فیصلہ کیاجائے گا۔
عدالتی احکامات پر بنائی گئی کمیٹی اے وی سی سی ٹیم اور تحقیقاتی ٹیم نے قبر کشائی کا عمل شروع کردیا، مصطفی عامر کی قبرکشائی کے بعد جسم سے نمونے حاصل کیے جائیں گے، قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی موجودگی میں کی جا رہی ہے۔
سی پی ایل سی کے عامر حسین بورڈ کی معاونت کر رہے ہیں، ضلع کیماڑی پولیس کی بھاری نفری ایدھی قبرستان پہنچ گئی، قبر کشائی کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ تفتیشی افسر محمد علی سیکیورٹی لاجسٹک انتظامات کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
مصطفٰی عامر کی قبر کا نمبر ستانوے ہزار چار سو چالیس ہے، تین رکنی میڈیکل بورڈ میں سرجن کراچی ڈاکٹر سمیہ سید، ڈاکٹر سری چند اورایم ایل او ڈاکٹرکامران خان شامل ہیں۔ ایدھی عملہ اور دیگر حکام موقع پرموجود ہیں۔

گذشتہ روزمواچھ گوٹھ قبرستان میں آج نیوز کی ٹیم نے مصطفی عامر کی قبرڈھونڈ نکالی تھی جہاں ایدھی رضا کار نے آج نیوز کو بتایا کہ مسخ شدہ لاش کو لاوارث قرار دے کر تدفین کردی۔
حب پولیس نے مصطفیٰ عامر کی لاش 12جنوری کو لاوارث قرار دے کر ایدھی حکام کے حوالے کی تھی، جسے 16جنوری کو ایدھی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے رواں ہفتے انسداد دہشت گردی عدالت کے منتطم جج کا جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ پراسیکیوشن کی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق 4 درخواستوں منظور کرتے ہوئے اسے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 نے ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles