
بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات پیش آئے ہیں، جہاں کوئٹہ کے علاقے شعبان میں مسلح افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سکندرآباد میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سکندرآباد میں دھماکے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
کوئٹہ میں مسلح افراد کا پولیس ناکے پر حملہ، ایک اہلکار شہید
دوسری جانب کوئٹہ کے ںواحی علاقے شعبان میں مسلح افراد نے پولیس ناکے پر حملہ کردیا تاہم فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف سی کی حملہ آوروں سے دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اطلاعات کے مطابق مزید فورسز کو طلب کر لیا گیا۔