
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم ملک میں اقتصادی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب درست سمت پر گامزن ہے اور ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کر لیا ہے اور اداروں کے تمام امور کا جائزہ لے کر اس پر عمل کیا جائے گا۔
پانچ سال میں پاکستان کی برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، وزیر خزانہ
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے پنشن اصلاحات کی ہیں اور اس اصلاحاتی عمل سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے تاکہ مالی استحکام حاصل کیا جا سکے۔
وزیر خزانہ نے نجکاری کے عمل کو مزید شفاف بنانے اور حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کا براہ راست فائدہ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے۔
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
گیلپ سروے 2025: پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے واضح اشارے
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، لہٰذا پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس پر کام کر رہی ہیں اور پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت مزید مضبوط ہوگی۔