
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے اور کھیلنے سے منع کر دیا ہے۔
فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ انجری کے باعث وہ بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ بھی نہیں گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شکست، پاکستان اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے اور فخر زمان کی جگہ نئے اوپنر کے انتخاب پر غور کیا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے، جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں گرنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو فوری طور پر اپنی حالت سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم فزیو کی ابتدائی ٹریٹمنٹ کے بعد انہیں دوبارہ کھلایا گیا، مگر بیٹنگ کے دوران بھی وہ تکلیف میں نظر آئے۔
چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟
چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فخر زمان کی انجری کے باعث بابر اعظم کے ساتھ سعود شکیل نے اوپننگ کی تھی جبکہ فخر زمان مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے لیے آئے تھے۔ اس میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔