اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی


راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا، جس کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔
واقعہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر پیش آیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تھپڑ لگنے کے بعد شعیب شاہین زمین پر گر گئے اور ان کے بازو پر چوٹ آئی۔
سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کے الزامات کا جواب دے دیا

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

جھگڑے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں، جس کے بعد موقع پر موجود جیل عملے نے فوری مداخلت کر کے دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔
پی ٹی آئی وکلا کی وفاداری کارکنوں کے بجائے مالی مفادات سے جڑی ہے، طلال چوہدری
جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین موقع پر ہی موجود رہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles