مصطفیٰ قتل کیس: پولیس نے منتظم جج کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا


کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے کیس میں سندھ پولیس نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس کے تحت ملزم کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔
پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک سنگین نوعیت کا مقدمہ ہے اور تفتیش شروع ہونے سے پہلے ہی ملزم کو جیل بھیجنا انصاف کے خلاف ہے۔
’قتل کی وجہ لڑکی بنی‘، مصطفیٰ عامر کے قتل کی تفصیلات سامنے آگئیں
پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت دی جائے تاکہ مزید تفتیش ممکن ہوسکے۔
مزید برآں، پولیس نے اس ٹیم کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق حکم کو بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، جس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے اور جج کے ریمارکس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سوال اٹھا دئے
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس پارٹی کے خلاف مقدمے کا حکم ناقابل فہم ہے اور انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles