مراکش کشتی حادثہ: 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت مکمل


مراکش میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت کے دوران ان کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا۔
حادثہ 15 جنوری کو پیش آیا تھا، جس میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں، تاہم مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی مل سکیں۔
لاشوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھیجی گئیں، جس کے بعد تصدیقی عمل مکمل کر کے فہرستیں مرتب کی گئیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق لاشیں ناقابل شناخت اور بغیر کسی دستاویزات کے تھیں، جس کے باعث ان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا رہا۔
13 پاکستانیوں کی لاشوں کی وطن واپسی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles