
کراچی کے علاقے گارڈن میں امریکی خاتون اونیجااینڈریو روبسن کی کوریج کے لیے آج نیوزکی ٹیم پہنچی تو گارڈن کے رہائشیوں نے کوریج ٹیم پرحملہ کردیا۔
امریکی خاتون اونیجا ایک بارپھراپنےمحبوب کی تلاش میں گارڈن میں واقع رہائشی عمارت میں پہنچ گئی، جہاں آج نیوزکی ٹیم کوریج کے لیے پہنچی توعمارت کے رہائشیوں کی جانب سے ٹیم پرحملہ کیا گیا۔
رہائشیوں نے آج نیوزکی ٹیم پرتشدد کےعلاوہ کیمرا چھیننے کی بھی کوشش کی،علاقہ مکینوں کاکہناتھا کہ میڈیا کوریج کے لیے کیوں آیا ہے؟
نمائندہ آج نیوز کے مطابق امریکی خاتون اونیجا علی آرکیڈ نامی بلڈنگ میں آ ئیں تھیں جہاں انتظامیہ نے انھیں جگہ دی، ٹیم نے معمول کے مطابق امریکی خاتون سے سوالات کیے کہ اس دوران تین سے چار لڑکےآئے اورآج نیوز کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس دوران عمارت کے صدراوردیگر لوگوں نے بھی مل کرآج نیوز کی کوریج ٹیم پرحملہ کیا، وہاں موجود پولیس نبیچ بچاؤ کرایا۔