متنازع پیکا ایکٹ بل کے خلاف ملک بھرمیں صحافی برادری کا احتجاج


ملک بھرمیں صحافی برادری یک زبان ہوگئے، متنازع پیکا ایکٹ بل کے خلاف سندھ، پنجاب، خیبرپختون خوا اوربلوچستان کے مختلف شہروں میں صحافیوں کی جانب سے یوم سیاہ منایاگیا۔ احتجاج کے دوران متنازع پیکا ایکٹ نامنظورکے نعرے لگائے۔
اسلام آباد میں صحافتی برادری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف یوم سیاہ منایا۔ جس میں صحافیوں،میڈیا ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورحکومت سے فوری طور پر متنازعہ قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں نےبازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرپیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا،،پیکا ایکٹ نامنظوراورآزادی صحافت پرقدغن نامنظورکے نعرے لگائے۔
صحافیوں نے حکومت سے فوری طور پر بل واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اگر قانون پرنظرثانی نہ کی گئی تو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے میں جانے کی کال تو ہوگی واپسی کی نہیں۔
پیکا کالے قانون کےخلاف پی ایف یو جے کی یوم سیاہ کی اپیل پرکراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کیا گیا، پریس کلب پرسیاہ پرچم لہرایا گیا۔
پیکا آرڈیننس کیخلاف کراچی پریس کلب سے سامنے وکلا براردری اور صحافتی تنظیموں نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، وکلا رہنما ہاتھوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرشریک ہوئے اوراحتجاجی واک کی گئی.
احتجاجی مظاہرے سے صحافتی تنظیموں کے مختلف عہدیداران نے خطاب کیا، سینیئرصحافی مظہرعباس نے کہا کہ اسلام آباد کی جانب مارچ بھی ہوگا، پارلمینٹ کے باہر دھرنا اوربھوک ہڑتال بھی کی جائے گی۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

سندھ کےدیگرشہروں میں بھی صحافی سراپا احتجاج ہیں، حیدرآباد اورمیرپورخاص میں یوم سیاہ منایا گیا۔ پريس کلب پر سیاہ پرچم لہرادیے گئے۔
کندھ کوٹ، خیرپور، جیک آباد، گمبٹ، شکار پور اورسجاول میں بھی متنازع پیکا آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، صحافیوں نے پیکاآرڈیننس کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔
بلوچستان کے شہر کوہلو میں بھی صحافیوں نےپیکاایکٹ کوبنیادی آئینی حقوق کےکیخلاف قراردیا۔
صدرپی ایف یوجےافضل بٹ نے اسلام آباد میں احتجاج سے خطاب میں کہا کہ متنازعہ پیکا ایکٹ کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج ک کال تھی، احتجاج میں سب صحافیوں نے بڑھ چڑھ کرشرکت کی، پورےملک کےپریس کلبوں میں آج ہماری کال پراحتجاج ہوا۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

افضل بٹ نے کہا کہ پی ایف یوجے نے پریس فریڈم موومنٹ کا آغازکیا ہے، حکومت کوپہلےبھی خبردارکیاتھاکہ صحافی تقسیم کا شکارنہیں، پی ایف یو جے نے جب تحریک چلائی کامیابی ملی، جنرل ضیاء سے آج تک ہمارے لوگ گرفتارہوئے، کوڑے کھائے ہم نے کمپرومائزنہیں کیا۔
صدرپی ایف یو جے نے کہا کہ جنرل مشرف کے دورمیں ہم نے3ماہ دھرنا دیا، اب نواینڈ نیوروالی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles