ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے تمام انفلوئنسرز کو منافق قرار دیدیا


ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے تمام انفلوئنسرز کو منافق قرار دیدیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے تمام انفلوئنسرز کو منافق قرار دیدیا ہے۔

یوٹیوبر، اداکارہ و میزبان کنول آفتاب نے شوہر ذوالقرنین سکندر کی گرفتاری پر ٹک ٹاکر برادری کی جانب سے حمایت سامنے نہ آنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز اسی لیے کامیاب نہیں ہیں کہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے بجائے ٹانگیں کھینچتے ہیں اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صارف نے ذوالقرنین کے حق میں اسٹوری لگا کر ان پر لگے تمام الزامات کی تردید کی ہے، ذوالقرنین کی حمایت میں کوئی دوست سامنے نہیں آیا ہے۔

کنول آفتاب نے کہا کہ ہمارے بہت دوست ہیں مگر یہاں کوئی کسی کا سگا نہیں ہے، سو فیصد دوستوں میں سے صرف چند نے کال کر کے حالت دریافت کی ہے، باقی سب خاموش بیٹھے ہیں، کال کر کے مدد کے لیے پیشکش کر دینا بہت آسان ہوتا ہے اور اصلی معنوں میں مدد کوئی نہیں کرتا ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ جب کوئی پھنس جاتا ہے تو سب ٹک ٹاکر چسکے لینے کے لیے کال کرتے ہیں، ایک دوسرے کا تماشا دیکھتے ہیں، مدد کوئی نہیں کرتا ہے، بس کال کر کے کہہ دیتے ہیں کہ مدد کی ضرورت ہو تو بتانا، کہاں ہے مدد، کہاں ہیں آپ لوگ، مدد کی ضرورت ہے تو کوئی دوست نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اسی لیے سوشل میڈیا کی دنیا بہت جعلی لگتی ہے، دوسری ہر انڈسٹری کے لوگ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں مگر سوشل میڈیا کی دنیا بہت منافق اور جعلی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles