کیا علی حیدر20 کروڑ لے کر چاہت فتح کے ساتھ گانا گائیں گے؟ گلوکار نے بتادیا


کیا علی حیدر20 کروڑ لے کر چاہت فتح کے ساتھ گانا گائیں گے؟ گلوکار نے بتادیا

گلوکار علی حیدر نے بتا دیا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گائیں گے یا نہیں۔

حال ہی میں گلوکار، رائٹر اور میوزیشن علی حیدر نے  نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر میں 20 کروڑ دوں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ مل کر گانا گائیں گے؟

سوال کے جواب میں اس پر گلوکار علی حیدر نے کہا کہ میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔

گلوکار نے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کی کون سی دعا پوری کی ہے لہٰذا اس کے اور اللہ کے درمیان نہیں آئیں، آپ انہیں مزاح نگار، تفریحی یا جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن انہیں جینے دیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles