بھارتی اداکار راجپال یادیو کے والد چل بسے
معروف بھارتی اداکار راجپال یادو کے والد نورنگ یادیو انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادو کے والد نورنگ یادیو کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے اور طبی نگہداشت کے باوجود ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے نتیجے میں وہ آج جمعہ 24 جنوری کو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال کر گئے۔
بالی ووڈ انڈسٹری اور دیگر شخصیات راجپال یادیو سے اظہارِ افسوس کر رہی ہیں۔
راجپال یادیو حال ہی میں تھائی لینڈ سے واپسی کے اگلے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے دہلی پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ راجپال یادو کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔