ملک چھوڑا ہے بیچانہیں؛ سجاد علی کا بھارتی شہرت دینے والے افسر کو کرارا جواب

ملک چھوڑا ہے بیچانہیں؛ سجاد علی کا بھارتی شہرت دینے والے افسر کو کرارا جواب

سجاد علی کا شمار پاکستان کے لیجنڈری گلوکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 90 کی دہائی میں کیاتھا

عالمی شہریت یافتہ سجاد علی جب دبئی میں مقیم تھے تو انہیں بھارتی شہریت کی آفر کی گئی جو انہوں نے ٹھکرادی۔

سجاد علی کا شمار پاکستان کے لیجنڈری گلوکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا ان کے گائے گئے گانے، گیت اور غزلیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں اور آج بھی مداح ان کی آواز سننے کے لیے منتظر رہتے ہیں۔

سجاد علی گزشتہ کئی سالوں سے لاس اینجلس کیلیفورنیا میں رہائش پذیر ہیں اور اس کی وجہ نہایت افسوس ناک ہے۔

ان کے دوست نے ایک پوڈ کاسٹ میں حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سجاد علی کراچی میں ڈکیتی کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے کراچی چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سجاد علی نے سیٹی بجا کر پورا گانا سنا دیا؛ ویڈیو وائرل

اسی دوران جب وہ دبئی میں موجود تھے تو انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش کی گئی اور ان کا جواب سن کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔

 دبئی میں ایک بھارتی شہریت آفیسر نے سجاد علی سے کہا کہ وہ بھارتی شہرت حاصل کر لین اس پر سجاد علی نے فوراً جواب دیا کہ میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے بیچا نہیں، وہ آج بھی اتنے محب وطن ہیں جتنے وطن میں رہتے ہوئے تھے یہ بات اب تک ایک راز تھی مگر ان کے دوست نے اسے شیئر کرنا ضروری سمجھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles