راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا


راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں بیگ سمیت ائیر پورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں راکھی کا کہنا ہے کہ ’میں پاکستان کے سب بڑے اسٹارز ہانیہ، نرگس اور دیگر سے ملنا چاہتی ہوں اس لیے پاکستان آرہی ہوں، ہانیہ مجھے ائیر پورٹ پر پِک کرنے آجاؤ‘۔

 

 

ہانیہ عامر نے راکھی کے اس ویڈیو پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پہلے میری زندگی بہت غمگین تھی اور پھر میری زندگی میں راکھی ساونت آگئیں، راکھی جی میں آپ کو ائیر پورٹ لینے آرہی ہوں‘۔

 

 

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت اور ہانیہ عامر کے درمیان ویڈیوز پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جس پر صارفین مزاحیہ انداز میں ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہانیہ راکھی پاکستان آرہی ہے تم پاکستان سے چلی جاؤ۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles