بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار


بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا، ممبئی پولیس نے حملہ آور کی تلاش کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دی تھی۔

گزشتہ روز چاقو حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تھی جس میں حملہ آور کو ملحقہ راستے سے کمپاؤنڈ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص اداکار کے گھر کی سیڑھی سے داخل ہو رہا ہے، اس نے ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے جبکہ اس کے کندھے پر نارنجی رنگ کا اسکارف ہے۔

پولیس ذرائع نے ادارکار کے گھریلو عملے کا حوالے دیتے ہوئے این ڈی ٹی وی کو بتایا ہے کہ حملہ آور نے سیف علی خان سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles