اداکارہ نیلم منیر کاسمیٹک سرجری کروانے والوں پر برس پڑیں!!!


اداکارہ نیلم منیر کاسمیٹک سرجری کروانے والوں پر برس پڑیں!!!

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کاسمیٹک سرجری کروانے والوں پر برس پڑیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ وہ لوگ جو اپنی خوبصورتی میں اضافے یا بڑھاپا چھپانے کے لیے کاسمیٹک سرجری کرواتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے اور خود کو قبول کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انسان میں نفاست اور خوبصورتی عمر بڑھنے کے بعد ہی آتی ہے، انسان کو اس بات کی فکر ہرگز نہیں کرنی چاہیے کہ چہرے پر جھریاں آگئیں یا اب عمر رسیدہ لگنے لگے ہیں، یہ سب قدرتی مراحل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان عمر بڑھنے کے ساتھ دوسروں سے مختلف لگتا ہے اور اس کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔

نیلم منیر نے کہا کہ اب مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر دوسرا شخص کاسمیٹک سرجری کروارہا ہے، اس سے اب سب ہی ایک جیسے دکھنے لگ گئے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں میں خود اعتمادی ہونا بہت ضروری ہے کہ وہ جیسے ہیں ویسے ہی خوبصورت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیزیں شوقیہ کرائی جاسکتی ہیں لیکن صرف اس لیے نہ کروائیں کہ آپ کو دوسروں سے بہتر یا جوان دکھنا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles