مومنہ اقبال کے شوہر کا محبت بھرا انداز؛ مداح بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

مومنہ اقبال کے شوہر کا محبت بھرا انداز؛ مداح بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

مومنہ اقبال کے شوہر کا رومانوی انداز مداحوں کو بھا گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے شوہر کے ساتھ سیر و تفریح کی خوبصورت جھلکیاں شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

 اداکارہ مومنہ اقبال نے شوہر کی جانب سے محبت کے اظہار کا ایک ایسا انداز بھی بتایا جو مداحوں کو بھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں مومنہ اقبال نے کہا کہ جب بھی ہم دونوں کہیں باہر جاتے ہیں تو میرے شوہر میرے لیے تازہ پھول اور گجرے ضرور لے کر آتے ہیں۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے مزید بتایا کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب میرے شوہر میرے لیے گجرے نہ لائیں۔

مومنہ اقبال کی جانب سے شیئر کیے گئے ان لمحات نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی محبت بھرے اس انداز کو سراہا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles