کس لیجنڈری ہدایت کار کی یاد میں عتیقہ اوڈھو رو پڑیں؟

کس لیجنڈری ہدایت کار کی یاد میں عتیقہ اوڈھو رو پڑیں؟

عتیقہ اوڈھو نے اقبال کشمیری کے ساتھ کام کے یادگار لمحات بیان کردیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو معروف ہدایت کار مرحوم اقبال کشمیری کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں۔

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اقبال کشمیری کے ساتھ کام کرنے کے تجربات اور ان سے وابستہ یادیں تازہ کیں۔

پروگرام کے دوران اقبال کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والی عتیقہ اوڈھو کی ایک پرانی فلم کا گانا چلایا گیا جسے دیکھ کر اداکارہ جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گانے چلا کر آپ مجھے رُلادیں گے کیونکہ یہ مجھے اقبال کشمیری کی یاد دلاتے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ میں نے اقبال کشمیری کے ساتھ فلم “جو ڈر گیا وہ مر گیا” اور “ممی” میں کام کیا اگرچہ فلم ممی تجارتی طور پر زیادہ کامیاب نہ ہو سکی تاہم اس کی شوٹنگ سے وابستہ یادیں آج بھی میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ مجھے ڈانس نہیں آتا تھا اس لیے میں شوٹنگ کے دوران اقبال کشمیری کو اکثر تنگ کیا کرتی تھی۔ اقبال کشمیری اپنے فن سے بے حد محبت کرتے تھے اور مجھے ڈانس سکھانے کے لیے خود پرفارم کرکے دکھاتے تھے۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ جب بھی میں اقبال کشمیری کے انتقال کے بارے میں سوچتی ہوں تو دل افسردہ ہو جاتا ہے۔ مرحوم ہدایت کار اپنے کام سے غیرمعمولی لگاؤ رکھتے تھے اور اسی جذبے نے مجھے ایک منفرد فلم ساز بنایا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles