صنم جنگ نے کراچی کے ای چالان سسٹم پر سوال اٹھادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان واپسی کے بعد ایک ماہ کے دوران مجھ پر ڈرائیونگ کے 6 ای چالان عائد کیے جا چکے ہیں جن میں بعض ایسے بھی ہیں جن کا میں نے ارتکاب نہیں کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں صنم جنگ نے بتایا کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے تحت ایک ماہ میں متعدد جرمانے ہونے پر میرے والد بھی خاصے ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلا چالان دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر ہوا جسے میں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جائز قرار دیا تاہم بعد میں مجھ پر ایسے جرمانے بھی عائد کیے گئے جو بے بنیاد تھے جن میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا چالان بھی شامل ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر گاڑی چلاتی ہوں کیونکہ بیرونِ ملک رہائش کے باعث یہ میری مستقل عادت بن چکی ہے اور میں سیٹ بیلٹ لگائے بغیر گاڑی بھی اسٹارٹ نہیں کرتی۔

صنم جنگ نے سوال اٹھایا کہ جن خلاف ورزیوں کا میں نے ارتکاب ہی نہیں کیا ان پر جرمانے کیوں کیے جا رہے ہیں، اس صورتحال کے باعث مجھے گھر میں بھی ڈانٹ سننا پڑ رہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles