گھڑی کا تحفہ؛ مولانا طارق جمیل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

گھڑی کا تحفہ؛ مولانا طارق جمیل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

کاشف ضمیر نے ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل کو ایک گھڑی بطور تحفہ پیش کی

پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اور سوشل میڈیا کے متنازع انفلوئنسر کاشف ضمیر کی ایک حالیہ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد مختلف حلقوں میں اس پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاشف ضمیر نے ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل کو ایک گھڑی بطور تحفہ پیش کی جسے انہوں نے قبول کیا۔

بعد ازاں یہ ویڈیو کاشف ضمیر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔

ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے۔ بعض صارفین نے کاشف ضمیر کے ماضی کے طرزِ عمل کا حوالہ دیتے ہوئے سوالات اٹھائے جبکہ کچھ افراد نے ویڈیو میں نظر آنے والی گھڑی کے بارے میں قیاس آرائی کرتے ہوئے اسے ممکنہ طور پر اصل کے بجائے نقل قرار دیا تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے تحفہ قبول کرنے پر بھی رائے دی جبکہ متعدد افراد نے کہا کہ کسی بھی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے مستند معلومات کا انتظار کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر اس معاملے پر طنزیہ اور سنجیدہ دونوں طرح کے تبصرے جاری ہیں جبکہ کئی صارفین نے غیر مصدقہ دعوؤں سے گریز کی اپیل بھی کی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles