لائبہ خان کے بارے میں پھیلنے والی اب تک کی سب سے بڑی غلط خبر کیا تھی؟
اداکارہ نے اپنی سب سے بڑی جھوٹی خبر سے پردہ اٹھا دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنے بارے میں پھیلنے والی ایک جھوٹی اور بے بنیاد افواہ پر ردعمل دیتے ہوئے حقیقت واضح کر دی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ان کے بارے میں اب تک کی سب سے غلط خبر کون سی تھی تو انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ میں نے پیسوں کی خاطر خود سے دگنی عمر کے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کر لی ہے۔
اداکارہ کے مطابق یہ خبر اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ ان کے والد نے بھی اسے یوٹیوب پر دیکھ لیا جس کے بعد وہ تشویش میں مبتلا ہوگئے اور فوراً ان سے وضاحت طلب کی۔
لائبہ خان نے بتایا کہ میں نے اپنے والد کو واضح کیا کہ اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے، میرے والد نے مجھے مشورہ دیا کہ ایسی افواہوں کی بروقت تردید کیا کریں تاکہ لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔
انہوں نے اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں پر یقین کرنے سے گریز کریں اور معلومات کی تصدیق کے بغیر انہیں آگے نہ پھیلائیں۔