طویل وقفے کے بعد معروف وی لاگر جوڑی کی نئی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل

طویل وقفے کے بعد معروف وی لاگر جوڑی کی نئی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل

کچھ عرصہ قبل اس جوڑے نے فیملی وی لاگنگ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی

وی لاگنگ کی دنیا سے طویل وقفے کے بعد سوشل میڈیا کی معروف جوڑی نمرہ اور اسد ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے ہیں جہاں نمرہ پہلی بار نقاب میں نظر آئیں۔

نمرہ اور اسد نے 2020 میں محض 18 سال کی عمر میں شادی کی تھی جس کے بعد ان کی ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کی۔ کلاس میٹ ہونے کی وجہ سے ان کی شادی کو مداحوں نے خاص طور پر پسند کیا اور وہ تیزی سے وائرل جوڑی بن گئے۔

کچھ عرصہ قبل اس جوڑے نے فیملی وی لاگنگ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور اپنی نجی زندگی کو میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اس دوران اسد کبھی کبھار اپنے کاروباری معاملات اور والد ہونے کے تجربات شیئر کرتے رہے تاہم نمرہ مکمل طور پر منظر سے غائب رہیں۔

اب طویل وقفے کے بعد یہ جوڑی دوبارہ سامنے آئی ہے جہاں انہوں نے اپنے نئے اسکن کیئر برانڈ کی تشہیر کی۔

@bbn.skincare BEST alternative of expensive korean products! #fyp #beauty #koreanskincare #pakistan #trending ♬ original sound – BBN

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وی لاگنگ چھوڑنے کے بعد انہوں نے اسکن کیئر کے شعبے میں قدم ایک خاص مقصد کے تحت رکھا ہے۔ وہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی کوریائی مصنوعات کے سستے اور معیاری متبادل متعارف کروانا چاہتے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر اور قابلِ رسائی مصنوعات مل سکیں۔

اس نئی ویڈیو میں سب سے زیادہ توجہ نمرہ کے حلیے نے حاصل کی جو مکمل حجاب اور نقاب میں نظر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس انداز کو خوب سراہا اور ان کی سادگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اکثر لوگ شہرت کے بعد مختلف انداز اختیار کر لیتے ہیں وہیں نمرہ نے پردے اور سادگی کو برقرار رکھ کر ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔

صارفین نے اسد اور نمرہ کے نئے کاروباری سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ان کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles