شادی بچوں کا کھیل نہیں! ڈکی بھائی طلاق دینے والے مردوں پر برس پڑے

شادی بچوں کا کھیل نہیں! ڈکی بھائی طلاق دینے والے مردوں پر برس پڑے

رشتوں میں پیدا ہونے والے مسائل کو سمجھداری سے حل کرنا چاہیے، یوٹیوبر

پاکستان کے معروف فیملی وی لاگر ڈکی بھائی نے شادی اور طلاق جیسے حساس موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی بچوں کا کھیل نہیں بلکہ یہ صرف سمجھدار اور ذمہ دار افراد کے لیے ہوتی ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکی بھائی نے اُن مردوں پر تنقید کی جو شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اپنی بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ذہنی طور پر میچور نہیں تو اسے شادی نہیں کرنی چاہیے، بعض لوگ پہلے دن سے جانتے ہوتے ہیں کہ وہ رشتہ نہیں نبھا پائیں گے لیکن اس کے باوجود شادی کر لیتے ہیں جس سے دونوں خاندان متاثر ہوتے ہیں اور کئی زندگیاں خراب ہو جاتی ہیں۔

@rangdigitalnews Ducky & Aroob Collab Vibe, Power Duo Banter Secrets, New Collab Alert: Who’s Next? #creatorcollab #duckybhai #aroobjatoi #duovibes #pakcreators ♬ original sound – Rang Digital News

ڈکی بھائی کے مطابق رشتوں میں پیدا ہونے والے مسائل کو سمجھداری سے حل کرنا چاہیے اور ہر معاملے میں خاندان والوں کو شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے تنازعات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

انہوں نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیتا ہے وہ جذباتی طور پر پہلے ہی اس تعلق سے دور ہوچکا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے بیان کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جب کہ کئی مداحوں نے انہیں سمجھدار اور ذمہ دار شوہر قرار دیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles